ملک کی کئی سماجی ، مذہبی اورقبائلی تنظیموں نے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کی
حکومت کسی بھی کوشش کی شدید مخالفت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اترپردیش
اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ووٹوں کی صف بندی کے مقصد سے حکومت کی ایک سازش
ہے۔
مسلم شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائبس، لنگائٹس، بدہسٹ اور بیک ورڈ طبقات کے
نمائندوں نے آج یہاں پریس کلب میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی
ان خیالات کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سیول کوڈ کے نفاذ سے جہاں آئین
میں دیئے گئے خصوصی حقوق سے انہیں محروم کرنے کی ایک سازش ہے، وہیں اس سے
ملک کی قومی ہم آہنگی کے لئے بھی سنگین خطرہ پیدا ہوجائے گا۔
ان رہنماؤں نے الزام لگایا کہ حکومت کی یہ کوشش یکساں سیول کوڈ نافذ کرنا
نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے ووٹوں کی صف بندی کرکے اترپردیش اسمبلی انتخابات
میں کامیابی حاصل کرنا ہے، جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔